سعودی عدالت نے منی لانڈرنگ میں ملوث 28 افراد کو194 برس قید ، اور بھاری جرمانے کی سزا سنادی سعودی عرب میں عدالت نے منی لانڈرنگ کے الزام ثابت ہونے پر 28 افراد جن میں ملکی اور غیر ملکی افراد شامل تھے انہیں مجموعی طور پر194 سال کی قید اورتقریبا 6 کروڑ ریال جرمانے کی سزا سنادی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق عدالت نے غیر ملکی ملزمان کو بلیک لسٹ کرکے ملک بد ر کرنے کے احکامات دیئے جبکہ ملزمان سے 16 ارب 6 کروڑ ریال سے زائد کی رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم بھی دیا۔ سعودی خبر رساں ادارے سعودی گزٹ کے مطابق ملزمان سے دوران تفتیش غیر بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیاں اور پیسوں کے ہیر پھیر سامنے آئے تھے، اور بھاری مالیت کی منی لانڈرنگ کے شواہد سامنے آنے پر عدالت نے ملزمان کو سخت سزا دی۔