سعودی قیادت نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بذریعہ خط بھجوائے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کی کورونا وائرس سے جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔ ولی عہد محمد بن سلمان کہا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کیلئے دلی طور پر نیک خواہشات رکھتے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس میں مبتلا وزیراعظم عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کی جلد صحت یابی کیلئےدعاگو ہوں۔ وزیراعظم عمران خان نے صحتیابی کیلئے دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔