تازہ ترین

سعید غنی کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئے

سعید-غنی-کورونا-وائرس-سے-صحت-یاب-ہو-گئے

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر سندھ سعید غنی کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے۔ان کی آج ہونے والے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو پیغام میں سعید غنی نے کہا کہ الحمدللّٰہ آج میرے کورونا وائرس کے ہونے والے ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹو آئی ہے۔ الحمدللّٰہ آج میرے کورونا وائرس کے ہونے والے ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹو آئی ہے۔ میں آپ تمام خیر خواہوں کا شکرگذار ہوں جنہوں نے گذشتہ دس روز میں میرے لئے دعائیں کیں اور میری حوصلہ افزائی کی ۔ انشااللہ میری کوشش ہوگی کہ آئندہ بھی اپنی ذمہ داریاں بہتر طور پر انجام دے سکوں۔  https://twitter.com/SaeedGhani1/status/1244636459249926144 ان کا کہنا تھا کہ میں آپ تمام خیر خواہوں کا شکرگذار ہوں جنہوں نے گزشتہ دس روز میں میرے لئے دعائیں کیں اور میری حوصلہ افزائی کی۔ انشااللہ میری کوشش ہوگی کہ آئندہ بھی اپنی ذمہ داریاں بہتر طور پر انجام دے سکوں۔ واضح رہے کہ کچھ دن قبل سعید غنی نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا جو کہ مثبت آیا تھا۔ جس کے بعد سعید غنی قرنطینہ میں چلے گئے تھے، تاہم اب اُن کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا ہے، جس کے باعث اب وہ صحتیاب ہوگئے ہیں۔سعید غنی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچھی خوراک ، غرارے اور بھاپ سے ٹھیک ہواہوں 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں