مخلص لوگ اچھے لگتے ہیں ، جھوٹ بولنے والوں سے دور رہتی ہوں ، گفتگو لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2019ء) معروف ماڈل ،فلم وٹی وی کی اداکارہ بیا خان نے کہا ہے کہ میں نے سفارش کی بنیاد پر نہیں بلکہ اپنی محنت کے بل بوتے پر شوبزمیں نام پیدا کیا ہے،انہوں نے کہا کہ مجھے اچھے اور مخلص لوگ اچھے لگتے ہیں ۔ جمعرات کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنے والوں سے کوسوں دور رہتی ہوں ، زندگی میں ہمیشہ سچ بولا اور لوگوں سے بھی سچ سننا پسند ہے اگر کوئی دھوکے سے مجھے بے وقوف بنانے کی کوشش کرتا ہے تو مجھے شدید غصہ آتا ہے۔ بیا خان نے کہا کہ ہر جگہ پر اچھے اور برے لوگ موجود ہوتے ہیں۔ مجھے اللہ نے ایسی صلاحتیں عطا کی ہیں جس سے مجھے آنے والے خطرے کا احساس ہو جاتا ہے۔ ٌ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2019ء) فلم،اسٹیج کی معروف اداکارہ مدھونئے اسٹیج ڈرامے’’چالاک کڑیاں معصوم منڈے‘‘میں جلوے دکھانے کے لئے تیار،تفصیلات کے مطابق فلمسٹار مدھوشیخوپورہ کے نگینہ تھیٹرمیں شروع ہونے والے کھیل ’’چالاک کڑیاں معصوم منڈے‘‘میں اپنے پرستاروں کیلئے خصوصی ڈانس آئٹمز پیش کریں گی،فلمسٹار مدھو کیساتھ اس اسٹیج پلے میں عامرسوہنا،نادیہ علی،علی گلریز،جنت علی،نورچودھری،پائل ملک،کاکا راہی،فیصل محمود،انچی ٹیپ،رحمان شوکی،رانی خان اور مرتضیٰ بہادرحصہ لے رہے ہیں۔ فلمسٹار مدھونے بتایا کہ وہ ہمیشہ نئے کھیل میں اپنی نئی اور منفردڈانس آئٹمز کیساتھ جلوہ گرہوتی ہیں،تاکہ میرے پرستار مدتوں میری ڈانس پرفارمنس کو یادرکھیں۔