تازہ ترین

سلطان قابوس کی رحلت پر وزیرِ اعظم کی تعزیت

سلطان-قابوس-کی-رحلت-پر-وزیرِ-اعظم-کی-تعزیت

وزیرِ اعظم عمران خان نے اومان کے فرماں روا سلطان قابوس کے انتقال پر اومانی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیرِ اعظم نے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ عزت مآب سلطان قابوس بن سعید آل سعید کی رحلت پر اومان کے عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1215892654430572545 انہوں نے کہا کہ سلطان قابوس ایک دانا شخصیت تھے جنہوں نے اومان کو جدید ریاست کی صورت میں ڈھالا، ان کی رحلت سے اومان نے اپنا عزیز قائد کھویا تو پاکستان ایک با اعتماد قریبی دوست سے محروم ہو گیا، اللّٰہ کریم ان پر ابدی سکون نچھاور کریں۔ اس سے پہلے ایک بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کوئٹہ کی مسجد میں گزشتہ روز ہونے والے خود کش دھماکے اور اس کے نتیجے میں 15 نمازیوں کی شہادت کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1215888520251879424 انہوں نے کہا کہ میں نے کوئٹہ کی مسجد میں بارگاہِ الہٰی میں سجدہ ریز نمازیوں پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی فوری رپورٹ طلب کی ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی میں نے صوبائی حکومت کو زخمیوں کا علاج معالجہ یقینی بنانےکی بھی ہدایات دی ہیں، حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے ڈی ایس پی حاجی امان اللّٰہ ایک جری اور مثالی افسر تھے۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1214917588796489728 سوشل میڈیا پر ہی دیئے گئے ایک اور بیان میں وزیرِ اعظم کا پڑوسی ملک ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے حوالے سے کہنا تھا کہ میں نے ہدایات دی ہیں کہ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی ایران، سعودی عرب اور امریکا جاکر ان ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملیں۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ متعلقہ عسکری قائدین سے روابط قائم کریں اور واضح پیغام دیا جائے کہ پاکستان امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تو تیار ہے مگر وہ دوبارہ کسی بھی جنگ کا حصہ نہیں بن سکتا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں