پولیس نے فوری طورپر جھال انڈرپاس کو ٹریفک کیلئے بند کردیا،زخمی ہسپتال داخل فیصل آباد: جھال پل انڈر پاس کے قریب ایل پی جی گیس سلنڈر سے لوڈ پک اپ ٹائرپھٹنے سے الٹ گئی،جس کے نتیجے میں اس کا ڈرائیور 40 سالہ نور آصف شدید زخمی ہوگیا، ٹائر پھٹنے سے ہونے والے دھماکے کی آواز دور تک سنائی دی جبکہ تمام سلنڈر سڑک پر بکھر گئے ، پولیس کی جانب سے فوری طور پر انڈر پاس کو ٹریفک کیلئے بند کردیاگیا جبکہ ریسکیو1122 کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو نکال کر طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیااور حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے تمام گیس سلنڈرز و گاڑی سڑک کے وسط سے ہٹاکر راستہ عام ٹریفک کیلئے کھلوادیا۔ پولیس نے گاڑی و سلنڈر قبضے میں لے کر کارروائی شروع کردی ۔