اسلام آباد: امریکی خاتون صحافی سنتھیا رچی نے رحمان ملک کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی اپیل کردی۔ سنتھیارچی نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ رحمان ملک کاای سی ایل میں نام ڈلوانے میں بڑااثررسوخ ہے،حکام سے درخواست ہے معاملہ حل ہونے تک رحمان ملک کانام ای سی ایل میں ڈالاجائے،امریکی خاتون صحافی کاکہنا ہے کہ میں کہیں نہیں جا رہی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کر گئی، 2551 افراد جاں بحق واضح رہے کہ امریکی خاتون نے پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک پر زیادتی کاالزام عائد کیا ہے جس پر پی پی رہنما نے امریکی خاتون کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا،رحمان ملک پہلے ہی سنتھیا رچی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔