اسلام آباد: پیپلزپارٹی کی قیادت پرالزامات کے بعد عدالتی کارروائی کا سامنا کرنیوالی معروف امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی کو بڑی خوشخبری مل گئی اور ان سمیت ریاست میں موجود غیرملکیوں کے ویزے میں از خود اگست کےآخر تک ویزوں میں توسیع کردی گئی، یاد رہےکہ سنتھیا ڈی رچی کا ویزہ بھی شاید بیس جون کو ختم ہورہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سےجاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ویزا کیسز زیر التوا ہیں ، متعلقہ اتھارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر قسم کے ویزوں میں اکتیس اگست 2020 تک توسیع کردی جائے جو غیرملکی شہریوں کو جاری کیےگئے ، اس کا اطلاق ان شہریوں پر ہوگا جو اس وقت پاکستان میں موجود ہیں اور ان کے ویزے 15 مارچ کے بعد سے زائد المعیاد ہیں، اس کی کاپی امیگریشن، ایف آئی اے، وزارت خارجہ کو بھی بھجوائی گئی ۔