تازہ ترین

سندھ، جمعہ دوپہر 12سے 3 مکمل بند ہوگا

سندھ،-جمعہ-دوپہر-12سے-3-مکمل-بند-ہوگا

کراچی: سندھ حکومت نے جمعہ کو (کل)صوبے بھرمیں سہ پہر 12 سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈائون کا فیصلہ کیا ہےجبکہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی صوبے میں لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے اسے 14 اپریل تک کرنے کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نےجمعہ کو صوبے میں سہ پہر 12 بجے سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے جبکہ فیصلے پر عمل کروانے کے لیے پولیس حکام کو خصوصی ہدایت بھی کردی گئی ہیں ۔  فیصلہ نماز جمعہ کے اجتماعات محدود کرنے کے لیے کیا گیا ہے جبکہ سندھ حکومت نے مختلف مکاتب فکر کے علمائے اکرام سے مشاورت بھی کرلی ہے۔جمعہ کو لاک ڈائون کے دوران کسی بھی قسم کی دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ ہر قسم کی ٹریفک اور کاروباری سرگرمیوں پر بھی پابندی ہوگی۔ ادھر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی صوبے میں لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے اسے 14 اپریل تک کرنے کا اعلان کردیا۔مراد علی شاہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صوبے میں لاک ڈاؤن کی میعاد میں 14 اپریل تک توسیع کی تجویز دی گئی جس کی انہوں نے حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اب سندھ میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن 14 اپریل تک ہوگا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں