کراچی: اساتذہ کا سندھ اسمبلی کے سامنے احتجاج،مظاہرین پولیس کی رکاوٹیں ہٹا کر سندھ اسمبلی کے سامنے پہنچ گئے،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے لیئے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال کیا جس کے باعث علاقہ میدان جنگ بن گیا پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا، تفصیلات کے مطابق اساتذہ کو ریگولر کرنےکے مظاہرین بڑی تعداد میں پولیس کی رکاوٹیں ہٹا کر سندھ اسمبلی کی عمارت کے سامنے پہنچ گئے اورسندھ حکومت کے خلاف نعرے لگائے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے پولیس نفری بھی تعینات کی گئی تھی تاہم جیسے ہی مظاہرین سندھ اسمبلی کے سامنے پہنچے اور اپنے مطالبے کے لیئے دھرنا دیا تو پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیئے لاٹھی چارج کیااور واٹر کینن کا بھی استعمال کیا گیا پولیس کارروائی کے سبب بھگدڑ مچ گئی اورمشتعل مظاہرین کی بھی پولیس کے ساتھ تلخ کلام بھی ہوئی جس کے بعد پولیس مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایاجس کے سبب علاقہ میدان جنگ بن گیا اور مذکورہ سڑک اور اطراف کے علاقے میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا ،پولیس کی لاٹھی چارج سے کئی اساتذہ زخمی ہوگئے جبکہ کئی کو پولیس نے حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا، پولیس کا کہناہے کہ مظاہرین نے پولیس کی رکاوٹیں ہٹا کر ریڈ زون میں آئے اور پولیس پر پتھراو بھی کیا ہے جس پر مظاہرین کو حراست میں لیا گیا ہے ۔