پاکستان تحریک انصاف کراچی کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے آئی جی سندھ کے معاملے میں اپنے ردعمل میں کہا کہ سندھ حکومت کو صرف اپنے یس مین افسران پسند ہیں کراچی: پاکستان تحریک انصاف کراچی کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے آئی جی سندھ کے معاملے میں اپنے ردعمل میں کہا کہ سندھ حکومت کو صرف اپنے یس مین افسران پسند ہیں، اے ڈی خواجہ اور کلیم امام جیسے افسران سندھ حکومت کو پسند نہیں، سندھ میں حکومت اہل افسران کے بجائے جیالوں کی فوج بھرتی کرنا چاہتی ہے، اے ڈی خواجہ کے بعد کلیم امام نے پولیس کے محکمے کو غیر سیاسی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ جاری بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ پوری سندھ حکومت ناکام ہوچکی ہے حکومت کی خدمات بھی وفاق کے سپرد کرنی چاہئیں ، کلیم امام ایماندار اور بہترین افسر ہیں وہ کام کرتے رہیں گے، سندھ حکومت قانون کے مطابق کام کرے ، کسی شہنشاہ کے حکم پر پولیس کو سیاسی بناکر مخالفین کے لیے استعمال ہونے نہیں دینگے ۔