کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان اور مشیر قانون بیرسٹر مرتضی ٰوہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے کورونا ایمرجنسی فنڈ میں شہریوں کی جانب سے 7کروڑ 40لاکھ سے زیادہ روپے جمع کرائے گئے ہیں ۔ مشیر قانون نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہہم نے شفافیت کو برقرار رکھنے کےلیے اہم فیصلہ کیاہے۔ سندھ حکومت نے کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ کی تمام تفصیلات پبلک کی ہیں۔ کورونا ایمرجنسی فنڈ سےمتعلق تمام معلومات صوبائی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی ہیں۔کورونا ایمرجنسی فنڈ میں سندھ حکومت نے ابتدائی طور پر تین ارب روپے رکھے تھے۔ یہ پیسہ قوم کی امانت ہے۔ یہ فنڈ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے اور صحت کی سہولیات میں اضافے کے لئے خرچ ہوگا۔