صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ کی سر زمین صوفیاء کرام اور اولیاء کرام کی سرزمین ہے ، کراچی : ان بزرگ ہستیوں نے ہمیشہ امن و محبت کا درس دیا ہے ، اس سر زمین سے ہمیشہ بھائی چارگی کا پیغام پھیلایا گیا۔ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہم صوبہ سندھ کو امن و آشتی کا گہوارہ بنائیں۔ یہ بات انہوں درگاہ حضرت سید علم علی شاہ جیلانی (گڈاپ) کے عرس کے موقع پر مزار پر حاضری دیتے اور چادر چڑھاتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیرکی آمد کے موقع پر درگاہ کے متولی سید فہد جیلانی نے انہیں سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ پیش کیا۔ غلام مرتضیٰ بلوچ نے مزید کہا کہ سندھ دھرتی صوفی بزرگوں اور اولیاء کی دھرتی ہے۔