سندھ میں لاک ڈاؤن ختم کرنے یا جاری رکھنے سے متعلق فیصلہ آج بروز جمعہ کو کیا جائے گا۔وزيراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سہہ پہر3 بجے پريس کانفرنس کے ذريعےاہم فيصلوں سے آگاہ کريں گے۔ سندھ ميں بظاہر لاک ڈاؤن فوری طور پرختم نہيں ہوگا،سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کے لاک ڈاؤن سے متعلق فيصلہ سے مکمل طور اتفاق کرنے سے انکارکرديا ہے۔ کراچی سمیت صوبے میں لاک ڈاؤن کا 47 واں روز ہے۔سندھ حکومت نے کہا ہے کہ صوبے میں لاک ڈاؤن کی مدت23مئی کوختم ہوگی۔ لاک ڈاؤن کےحوالےسےاجلاس آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوگا جس میں وفاق کی جانب سےلاک ڈاؤن ختم کرنےکےفیصلےپرغورکیاجائےگا۔ کراچی سمیت سندھ کے شہروں میں کون سا کاروبار کھلے گا اور کون سا بند رہے گا،وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ پریس کانفرنس ميں لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔ وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ ہفتہ 9 مئی سےلاک ڈاؤن کھول رہے ہيں۔ انھوں نے کہا تھا کہ قوم کوخود ذمےداری کا مظاہرہ کرنا ہوگا اورپابنديوں پر عمل کرنا ہوگا۔عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرونا سے بچنے کے ليے اگلا فيزعوام کے تعاون سے ہی کامياب ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ وزيرتعليم سندھ سعيد غنی نے واضح کردیا تھا کہ وفاق نے شاپنگ مالز اور مارکيٹيں بند رکھنے کا فيصلہ کيا،گلی محلوں کی چھوٹی چھوٹی دکانيں کھولنے پر اتفاق ہوا جس پر سندھ عمل کرے گا۔ انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وفاقی وزارت تعليم نے جو کچھ کہا ہے،سندھ اُس پر بھی عمل کرنے کا پابند نہيں