تازہ ترین

سندھ میں کرونا کے مزید 12افراد صحتیاب ہوگئے: مرتضیٰ وہاب

سندھ-میں-کرونا-کے-مزید-12افراد-صحتیاب-ہوگئے:-مرتضیٰ-وہاب

کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ صوبے میں کروناوائرس کے مزید 12افراد صحتیاب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مرتضیٰ وہاب نے ٹوئٹ کیا کہ سندھ میں کرونا کے مزید بارہ مریض صحت یاب ہوگئے، 12افراد کا دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آیا۔ ان کا کہنا ہے کہ سندھ میں صحتیاب مریضوں کی تعداد86ہوگئی ہے، کروناوائرس کا واحد علاج آئسولیشن اور سماجی فاصلہ ہے، سندھ میں ان 86افراد نے خودکو آئسولیٹ کیا، آپ بھی کرسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ محکمہ صحت اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 161 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 اموات ہوئیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 41 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2708 تک پہنچ گئی ہے، سب سےزیادہ کیسز پنجاب میں ہیں جہاں 1072 مصدقہ کیسز ہیں، سندھ میں 839، خیبرپختونخواہ میں 343، بلوچستان 175، گلگت بلتستان 193، اسلام آباد 75، آزاد کشمیر میں اب تک 11 کیسز رپورٹ جبکہ ملک بھر میں 130 مریض صحت یاب بھی ہوئے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں