صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی کیلئے قربانی دینے والے سندھ پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے شہید افسران و جوانوں کو خراج عقیدت جبکہ ان کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی لازوال قربانیوں کے باعث ملک میں امن و امان قائم ہوا کراچی :صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی کیلئے قربانی دینے والے سندھ پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے شہید افسران و جوانوں کو خراج عقیدت جبکہ ان کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی لازوال قربانیوں کے باعث ملک میں امن و امان قائم ہوا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید بینظیر بھٹو پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں 47ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریننگ ناصر آفتاب، کمانڈنٹ ٹریننگ سینٹر شاد ابن مسیح کے علاوہ دیگر اعلیٰ پولیس افسران بھی موجود تھے ۔ وزیر بلدیات نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ سندھ پولیس ملک دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف وطن کیلئے سیسہ پلائی دیوار ہے ۔ اس موقع پر ناصرحسین شاہ نے پاس ہونے والے تمام جوانوں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریننگ کا معیار دیکھ کر دل کو سکون حاصل ہوا کہ ملک کی حفاظت محفوظ ہاتھوں میں ہے ۔ شہید جمہوریت کے نام پر یہ سینٹر سندھ پولیس کیلئے قابل فخر ہے ۔