تازہ ترین

سندھ کابینہ کابجٹ سے متعلق اجلاس ، سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری

سندھ-کابینہ-کابجٹ-سے-متعلق-اجلاس-،-سرکاری-ملازمین-کے-لیے-خوشخبری

کراچی: کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہواہے جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ سندھ کابینہ کے اجلاس میں حکومت نے سرکاری ملازمین کو خوشی کی خبردینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کی تنخواہوں اور پنشنز میں اضافے کا فیصلہ کیاہے۔ رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے ملازمین کی تنخواہوں میٰں پانچ فیصد اضافہ کیاجائے گا۔ خیال رہے سندھ حکومت آج اپنا بجٹ پیش کرنے جارہی ہے جس میں وفاق اور صوبہ پنجاب کے برعکس سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کیاگیاہے۔  اس سے قبل وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت اپنا اپنا بجٹ پیش کرچکی ہیں تاہم دونوں حکومتوں کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں