وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں گندم کی خریداری کے معاملے پر غور کیا گیا۔ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو محکمہ خوراک نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک 469.673 ٹن گندم خریدی گئی ہے۔ خریدی گئی گندم مجموعی ہدف کا 33.55 فیصد ہے۔ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت سرکاری قیمت سے تھوڑی زیادہ ہے۔ محکمہ خوراک نے ابھی تک87 لاکھ 11 ہزار300 باردانہ تقسیم کیے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک کوگندم خریداری کا ہدف پورا کرنے کی ہدایت کردی۔ترجمان نے بتایا کہ کابینہ نےزمینداروں پرلینڈ ڈاکیومنٹ/سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی شرط ختم کردی۔ انہوں نے بتایا کہ کوروناوائرس کی وجہ سے روینیو کے افسران موجود نہیں اس لیے شرط ختم کی۔ سندھ کابینہ نے گوادر اسپتال کے لیے امپورٹ مشینری پر ٹیکس چھوٹ کی بھی منظوری دے دی۔