تازہ ترین

سوئی سدرن گیس کمپنی نے ای کچہری روبرو کا آغاز کردیا

سوئی-سدرن-گیس-کمپنی-نے-ای-کچہری-روبرو-کا-آغاز-کردیا

کراچی: وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کی روشنی میں وفاقی حکومت کے تحت کام کرنے والے اداروں کو وفاق کی جانب سے دی گئی کھلی کچہری کے انعقاد کی ہدایات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے ہیڈ آفس میں پہلی کھلی کچہری کا اہتمام کیا۔ ایس ایس جی سی کی روبرو کے عنوان سے منعقدہ کھلی کچہری کا مقصد صارفین تک رسائی حاصل کرنا تھا تاکہ ایس ایس جی سی کی مستعد خدمات کے نظام کو برقرار رکھا جاسکے اور رابطے کے اس ذریعے سے ملک کی صف اول کی گیس یوٹیلیٹی پر صارفین کے اعتماد کو مضبوط تر کیا جاسکے ۔ ایک گھنٹہ طویل اس کچہری میں ایس ایس جی سی کے کراچی میں مقیم صارفین کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا گیا جہاں وہ اپنے مسائل بیان کرسکیں اور گیس سے متعلق معاملات پر استفسار کر سکیں۔ اس سیشن کے دوران کافی تعداد میں صارفین نے کالز کیں۔ کالز نہ صرف ریکارڈ کی گئیں بلکہ ان میں سے اکثر کا موقع پر ہی تسلی بخش جواب دیا گیا اور ان کے مسائل کے حل کے لئے فوری احکامات بھی جاری کئے گئے۔ آن لائن کھلی کچہری میں ڈی جی ایم، گیس ڈسٹری بیوشن (کراچی سینٹرل) صلاح الدین احمد، اے ڈی جی ایم، کسٹمر ریلیشنز لطیف اﷲ خان اور سی ایم بلنگ عدنان افضل نے شرکت کی جب کہ سیشن کے ماڈریٹر کے فرائض کمپنی کے ترجمان اور جی ایم کارپوریٹ کمیونی کیشنز شہباز اسلام نے انجام دیے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں