تازہ ترین

سوات: ٹوپی والے برقعہ میں ملبوس خاتون نے اپنے محبوب کو گولی مار کر قتل کردیا

سوات:-ٹوپی-والے-برقعہ-میں-ملبوس-خاتون-نے-اپنے-محبوب-کو-گولی-مار-کر-قتل-کردیا

یہ واقعہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں بری کوٹ کے مقام پر پیش آیا ہے۔ مینا بازار میں کپڑے کی دکان میں ٹوپی والا برقعہ پہن کر خاتون نے فائر کر کے حسین علی نامی شحص کو ہلاک کردیا ہے جو پانچ بچوں کا باپ تھا۔ ایس ایچ او تھانہ غالیگے اختر ایوب کے مطابق بریکوٹ کے مینا بازار میں ملزمہ 30 سالہ نیلم نے کپڑے کی دکان میں گھس کر 32 سالہ تاجر حسین علی ولد محمد حسین کو گولی مار کر قتل کردیا۔ ملزمہ واردات کے بعد فرار ہورہی تھی کہ راستے میں ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے اسے گرفتار کرکے پستول برآمد کرلیا۔ سوات پولیس کے تفتشی افسر نے بتایا کہ دونوں پڑوسی تھے اور آپس میں محبت کرتے تھے لیکن ان دونوں کی شادی نہیں ہو سکی۔ دوستی کا یہ سلسلہ سال 2007 سے جاری تھا۔ پولیس کے مطابق کہ لڑکی کی شادی کسی اور جگہ ہو گئی اور لڑکے کی شادی کسی اور لڑکی سے ہو گئی۔ یہ بھی پڑھیں: موٹروے پر تیز رفتار کار الٹنے سے ماں اور 3 بچے جاں بحق پولیس کے مطابق ایسی اطلاعات بھی موصول ہوئیں کہ لڑکا حسین علی اس لڑکی کے شوہر کو طعنے دیتا تھا کہ اس کی بیوی کے ساتھ اس کے تعلقات ہیں م جس پر لڑکی کو اس کے شوہر نے طلاق دے دی تھی۔ اس کے بعد خاتون کی دوسری شادی کر دی گئی اور بعد میں دوسرے شوہر کو بھی یہی طعنے دیتا تھا جس پر دوسرے شوہر نے بھی طلاق دیدی لیکن اسکی تصدیق نہ ہوسکی۔ لڑکی کے والد کے مطابق لڑکی اپنے شوہر کے گھر میں رہتی تھی۔ اس لیے پولیس کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ خاتون کو دوسرے شوہر نے طلاق دی تھی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ لڑکی کچھ روز پہلے راولپنڈی گئی تھی اور بچے اپنے والد کے گھر میں چھوڑ آئی تھی۔ ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ لڑکی نے سونے کی بالیاں بیچ کر پستول خریدا تھا لیکن خاتون نے بتایا کہ جس پستول سے اس نے حسین علی کو قتل کیا ، وہ اس کے شوہر کی ملکیت تھا۔ اپنے اقبالی بیان میں لڑکی نے بتایا کہ وہ ٹوپی والا برقعہ پہن کر بریکوٹ میں مینا بازار گئی اور حسین علی کی دکان پر پہنچی تو اس کے دکان میں کچھ عورتیں بیٹھی تھیں جس پر وہ واپس آگئی ۔ تھوڑی دیر بعد دوبارہ حسین علی کی دکان پر آئی اور اسے اکیلا پکر اس نے فائرنگ کردی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں