تازہ ترین

سوشانت سنگھ کی خودکشی لیکن انسٹاگرام پر اپنی آخری پوسٹ میں انہوں نےکیا لکھا تھا؟ تفصیلات مںظرعام پر

سوشانت-سنگھ-کی-خودکشی-لیکن-انسٹاگرام-پر-اپنی-آخری-پوسٹ-میں-انہوں-نےکیا-لکھا-تھا؟-تفصیلات-مںظرعام-پر

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی اداکار سشانت سنگھ کی اچانک موت پر ان کے مداح تاحال افسردہ ہیں۔ ان کی انسٹا گرام پر کی گئی آخری پوسٹ پر لوگوں کی جانب سے مسلسل گہرے دکھ اور رنج کااظہارکیاجارہاہے۔ تین جون کو اپنی آخری انسٹا گرام پوسٹ میٰں انہوں نے  دو تصاویر پوسٹ کرتےہوئے ایسی تحریرلکھی جس سے محسوس ہوتا ہے کہ وہ ماضی کے تلخ تجربات  اور حال کی خوشی کے درمیان کسی نامعلوم کشمکش میں الجھے ہیں۔  اپنی پوسٹ میں سشانت نے لکھا کہ دھندلے ماضی کے آنسو بخارات بن کر اڑ رہے ہیں،نا ختم ہونے والے خواب مسکراہٹ کا ایک دائرہ تشکیل دے رہے ہیں جب کہ  مختصر زندگی ان دونوں کے درمیان مذاکرات کی کوشش کر رہی ہے۔ https://www.instagram.com/p/CA-S3cIDWOx/?utm_source=ig_web_copy_link خیال رہےمتعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے بھارت کے معروف ترین 34 سالہ اداکار ” سوشانت سنگھ “ نے گزشتہ روز خود کشی کر لی۔  ان کی لاچ ان کے ممبئی کے علاقے بیندرا میں واقع گھر میں لٹکتی ہوئی پائی گئی ، اس وقت اداکار کے گھر پر ان کے کچھ دوست بھی موجود تھے ۔ https://www.instagram.com/p/B-RWHFfDq22/?utm_source=ig_web_copy_link سوشانت کے کمرے دروازہ توڑ کر جب ان کے دوست داخل ہوئے تو آگے ان کی لاش چھت سے لٹک رہی تھی ۔ابتدائی رپور ٹ میں پولیس نے بتایا ہے کہ سوشانت سنگھ گزشتہ چھ مہینے سے ذہنی تناﺅ میں تھے تاہم ابھی تک خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔ https://www.instagram.com/p/B1csz7FDyf2/?utm_source=ig_web_copy_link بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سشانت سنگھ کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔ https://www.instagram.com/p/BwNIsqgl_rm/?utm_source=ig_web_copy_link ممبئی کے کوپر ہسپتال کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پھنڈے کی وجہ سے اداکار کا دم گھٹا، جس وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی۔ https://www.instagram.com/p/BvyOX5Lllnw/?utm_source=ig_web_copy_link ساتھ ہی بتایا گیا ک اداکار کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی کیا گیا جو کہ منفی آیا۔ رپورٹ کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کی لاش سے کچھ نمونے لے کر فورینزک ٹیسٹ کے لیے بھجوائے گئےہیں اور ان کے  نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔ https://www.instagram.com/p/Bvg6dJtFG0G/?utm_source=ig_web_copy_link

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں