تازہ ترین

سوشل سکیورٹی ہسپتال کے ڈاکٹر ،پیرا میڈیکل سٹاف کیلئے حفاظتی سامان عطیہ

سوشل-سکیورٹی-ہسپتال-کے-ڈاکٹر-،پیرا-میڈیکل-سٹاف-کیلئے-حفاظتی-سامان-عطیہ

نجی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین شیخ محمد سعید نے سوشل سکیورٹی ہسپتال مدینہ ٹاؤن کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے استعمال کیلئے حفاظتی سامان عطیہ کیا ہے فیصل آباد ۔ یہ سامان گزشتہ روزانہوں نے سوشل سکیورٹی ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اعجاز ممتاز کے حوالے کیا ۔ عطیہ کئے گئے سامان میں 350 حفاظتی عینک ، 350 کیپس اور کورونا مریضوں کی سکیننگ کیلئے 2 تھرمل سکینر گن شامل ہیں۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بتایافراہم کردہ سامان کی مالیت تقریباً اڑھائی لاکھ ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں