تازہ ترین

سوشل میڈیا پراقراءعزیزکی لبنانی ہم شکل کے چرچے

سوشل-میڈیا-پراقراءعزیزکی-لبنانی-ہم-شکل-کے-چرچے

بہن بھائیوں یا کسی قریبی عزیز کی شکل سے مشابہت رکھنا عام سی بات ہے لیکن جب بات سمندر پار بسنے والے کسی ہمشکل کی ہو تو حیران ہونا فطری بات ہے۔ ٹوئٹر پرمعروف اداکارہ اقراء عزیز کی ہم شکل کے خوب چرچے ہیں جنہیں دیکھ کراقراء کی بہن سدرہ عزیز بھی متوجہ ہوئیں اوراس قدر مشابہت پرحیرت کا اظہار کیا۔ اقراء کی ہم شکل نور کا تعلق لبنان سے ہے اور وہ آرکیٹیکٹ ہیں۔ سدرہ عزیز نے ٹوئٹر پر نور کی ویڈیو شئیر کی جس میں وہ اپنے منگیتر کے ہمراہ موجود ہیں۔ سدرہ نے کیپشن میں لکھا ’’ ایک لمحے کیلئے میں نے سوچا ۔۔۔ لیکن نہیں یہ کوئی اور خوبصورت انسان ہے‘‘۔ https://twitter.com/NamkeenJalebi/status/1267790515296260097 سدرہ کی ٹویٹ کو نور نے بھی ری ٹویٹ کیا، اس کے علاوہ ایک اورسوشل میڈیا صارف نے بھی نور کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ’’آپ اقراء عزیز جیسی دکھتی ہیں‘‘۔ https://twitter.com/itsNourr218/status/1267549551273140226 لبنانی آرکیٹیٹ نے جواب میں لکھا کہ ’’میں نے گوگل سرچ سے اقراء کو دیکھا اور وہ بہت خوبصورت ہے۔ موازنے کا شکریہ‘‘۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں