تازہ ترین

سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش، تصاویر وائرل کرنیوالا گروہ گرفتار

سوشل-میڈیا-پر-اسلحہ-کی-نمائش،-تصاویر-وائرل-کرنیوالا-گروہ-گرفتار

فیصل آباد: سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے تصاویر وائرل کرنیوالا گروہ گرفتار کرلیاگیا۔ جدید اسلحہ قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سٹی تاندلیانوالہ کے نواحی علاقہ کے رہائشی ملزموں سلمان، ملک ناظم، باسط، بہادر علی، محسن اور شاہد عرف جھاکا نے جدید ہتھیاروں سے لیس ہوکر تصاویر بنواکر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی تھیں تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد سی پی او کیپٹن(ر)محمد سہیل چودھر ی نے ملزموں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا جس پر سٹی تاندلیانوالہ پولیس نے پورے گروہ کے 6 ارکان کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے ایک 244بور رائفل،تین 12بور رپیٹر،ایک بارہ بور گن اور ایک 30بور پستول قبضہ میں لے کر ملزموں کو حوالات میں بند کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں