تازہ ترین

سوشل میڈیا کے سپاہی زیادہ فری نہ ہوں، ہانیہ عامرسوشل میڈیا صارفین پر برس پڑیں

سوشل-میڈیا-کے-سپاہی-زیادہ-فری-نہ-ہوں،-ہانیہ-عامرسوشل-میڈیا-صارفین-پر-برس-پڑیں

عاصم اظہر میری زندگی کا خوبصورت حصہ ہے، ہمارے تعلق کی مضبوطی نا قابل تصور ہے، ہانیہ عامر انسٹا گرام کے لائیو سیشن کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ہانیہ عامر نے عاصم اظہر کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم ساتھ نہیں ہیں اور نہ ہی ہم ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔ https://www.instagram.com/p/CCkuep8paz6/?utm_source=ig_web_copy_link ہانیہ عامر کے لائیو سیشن کے بعد سوشل میڈیا پر اس بیان پر تبصرے شروع ہوگئے اور ٹوئٹر پر ہانیہ عامر اور عاصم اظہر ٹاپ ٹرینڈ پر آ گیا۔ بعدازاں ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک وضاحتی پوسٹ جاری کردی جس نے معاملے کو حتمی شکل دینے میں کافی مدد کی۔ یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنی موت کی بات کرنیوالی بھارتی اداکارہچند گھنٹے بعدچل بسیں ہانیہ عامر نے اپنے انسٹا گرام پر لکھا کہ میں ہر دن نئی ​​چیزیں سیکھ رہی ہوں، خود کے بارے میں، زندگی کے متعلق ہر روز میں اپنے آپ کو سبق حاصل کرتے دیکھتی ہوں، میں اپنی زندگی میں شکر گزار ہونا سیکھ رہی ہوں، میری زندگی میں ان لوگوں کا شکریہ جن لوگوں کے ساتھ میں نے کئی سفر طے کیے ہیں۔ https://www.instagram.com/p/CClm3MsjAek/?utm_source=ig_web_copy_link ہانیہ مزید لکھتی ہیں کہ وہ لوگ جنہوں نے مجھے کچھ سکھایا ہے میں ہر اچھے اور برے کے لئے اللہ کا شکر ادا کرتی ہوںمیں اپنی خوشی، اپنے دل کی حفاظت خود کرتی ہوں۔ میں ان چیزوں کو سمجھتی ہوں جو میرے لئے اچھی نہیں ہیں، میں ان چیزوں کو چھوڑنا بھی سیکھ رہی ہوں جن کا کوئی مقصد نہیں ہے۔ میں روزانہ مضبوط ہو رہی ہوں اور خدا جانتا ہے کہ میں ہر ایک کی خوشی کے لیے کتنی دعا کرتی ہوں۔ اپنی مفصل تحریر میں ہانیہ نے مزید لکھا کہ میری کوشش رہتی ہے کہ اپنے اہل خانہ ، اپنی نوکری اور اپنے پرستاروں سے مخلص رہوں، میرے مداحوں نے مجھ سے کیریئر کے ان ساڑھے تین سالوں میں جس محبت کا مظاہرہ کیا ہے اس کے لئے میں بہت زیادہ شکرگزارہوں۔ میں ان لوگوں کی شکرگزار ہوں جو میری حمایت کرتے ہیں، میری رہنمائی کرتے ہیں اور مجھ سے پیار کرتے ہیں۔ میری دعا ہے کہ ہر کوئی خوشی اور سکون حاصل کرے۔ انسٹاگرام پر 30 لاکھ فالوورز ہونے پر ہانیہ کا کہنا تھا کہ انسٹاگرام پر میرے مداحوں کی تعداد تیس لاکھ ہوگئی ہے اور میں یہاں آپ کا دل سے شکریہ ادا کررہی ہوں کہ آپ میرے ساتھ رہے، آپ کی محبت سوشل میڈیا کے سخت ترین تنقید کو ہوا کا جھونکا بنادیتی ہے۔ مجھے امید ہے کہ میں نے ہر مشکل اور رکاوٹ کا مقابلہ جتنے باوقار انداز سے کرسکتی تھی کیا ہے۔ آخر پر عاصم سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے ہانیہ نے لکھا کہ عاصم میری زندگی کا ایک خوبصورت حصہ ہے اور ہم نے مل کر مختلف وقت دیکھے ہیں اور ہمارا تعلق جتنا مضبوط ہے وہ کسی کے تصور سے باہر ہے، ہم نفرت کی بجائے محبت کو اہمیت دیتے ہیں۔ ہانیہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ پاکستانیوں کا حس مزاح اچھا ہے لیکن لیکن سوشل میڈیا کے سپاہیوں اطمینان رکھو بالکل فری نہ ہو اور زیادہ اوور بھی نہیں. شکریہ

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں