ایمرجنسی لائرز نامی گروپ کے مطابق اتوار کے روز شمالی کردفان کے قصبے سوداری کے قریب الواقع بازار پر متعدد ڈرون حملے کیے گئے۔
حملہ اُس وقت کیا گیا جب بازار شہریوں سے بھرا ہوا تھا، جن میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل تھے۔”ہلاکتوں کی تعداد ابتدائی بتائی گئی ہے اور فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملہ کس فریق نے کیا۔
واضح رہے کہ سوداری ایک دور افتادہ قصبہ ہے جہاں صحرائی تجارتی راستے آپس میں ملتے ہیں۔ یہ شمالی کردفان کے دارالحکومت الاُبید سے تقریباً 230 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔
گزشتہ بدھ ایک ڈرون حملے میں دو بچے ہلاک اور ایک درجن زخمی ہوئے تھے، جب کہ ایک اور حملے میں اقوام متحدہ کے گودام کو شدید نقصان پہنچا تھا جہاں قحط سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی سامان رکھا گیا تھا۔