تازہ ترین

سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں شہری لٹ گئے 2 گاڑیاں 3 موٹر سائیکل بھی غائب

سٹریٹ-کرائم-کی-متعدد-وارداتوں-میں-شہری-لٹ-گئے-2-گاڑیاں-3-موٹر-سائیکل-بھی-غائب

راولپنڈی, اسلام آباد : راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری ایک گاڑی ،دوموٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات اورنقدی سے محروم ہوگئے۔ اسلام آباد سے بھی گاڑی و موٹر سائیکل اڑا لیا گیا ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو عثمان اسلم مغل نے بتایا کہ رابی شاپنگ سنٹر میں تین افراد نے موبائل اور پرس چھین لیا جس میں 20 ہزار روپے تھے۔ تھانہ نصیرآبادکو احمد عبداللہ نے بتایا کہ 4 ملزم اسلحہ کی نوک پر میرے گھر سے طلائی زیورات،60ہزارروپے،ریوالور، 12 گولیاں اور3گھڑیاں چھین کر فرارہوگئے ۔تھانہ صدربیرونی کو رئیس احمد نے بتایاکہ چور گھر کے تالے توڑ کر 3لاکھ 50ہزار روپے اور طلائی زیورات 4چوڑیاں ، ہار ، 2 کانٹے اور انگوٹھی لے گئے ۔تھانہ ائرپورٹ کو رمضان علی نے بتایا کہ ایک موٹرسائیکل سوار مجھ سے موبائل چھین کر فرارہو گیا۔ تھانہ ریس کورس کو ضیاء اللہ نے بتایا کہ میری گاڑی میں سے امیر بہادرخان اوردیگر ملزم نے لیپ ٹاپ،40ہزار روپے چوری کرلیے۔ تھانہ ریس کورس کو عثمان رضوی نے بتایا کہ میں فون پر بات کرتے ہوئے جارہاتھاکہ 2 موٹرسائیکل سوار مجھ سے موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔تھانہ بنی کو سید نواز حسین بخاری نے بتایا کہ عرباس ملک نے سائل سے 4 لاکھ روپے اور میرا موٹرسائیکل نمبر آرآئی ایم-8269 بطور امانت لیا جواب رقم اورموٹرسائیکل واپس دینے سے انکاری ہے ۔ دریں اثناء تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کو بہادر شیر نے بتایا کہ احتشام وغیر ہ نے اسکی کشتیوں سے 21لاکھ روپے مالیتی سامان چوری کر لیا ۔ تھانہ کورال پولیس کو گلفراز حسین نے بتایاکہ ذوالفقار وغیر نے کار رینٹ پر لیکر خورد برد کر لی ۔ کروڑوں روپے مالیت کے چیک بھی ڈس آنر ہو گئے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں