تازہ ترین

سٹیزن پورٹل پر واسا کے خلاف 12 ہزار شکایات:8ہزار شہری غیر مطمئن

سٹیزن-پورٹل-پر-واسا-کے-خلاف-12-ہزار-شکایات:8ہزار-شہری-غیر-مطمئن

پورٹل پر سیوریج اور واٹر سپلائی سے متعلق 12 ہزار 173 شکایات میں سے واسا نے 11 ہزار 231 پر عمل درآمد کیا ،صرف 3 ہزار 182 لوگوں کا شکایات کے ازالے پر اظہار اطمینان داتا گنج بخش ٹاؤن کی کارکردگی سب سے ناقص ،صرف 33 فیصد لوگ راضی،گلبرگ اور عزیز بھٹی واہگہ ٹاؤن میں 43 فیصد شہری مطمئن ،942 شکایات کا ابھی تک ازالہ نہ ہوسکا:رپورٹ لاہور: واسا انتظامیہ کی جانب سے عوام کے مسائل حل کرنے میں مبینہ طور پر کوتاہی برتی جارہی ہے ۔سٹیزن پورٹل پر واسا کو موصول ہونے والی 12 ہزار سے زائد درخواستوں میں سے 8 ہزار شکایات کنندگان نے غیر مطمئن ہونے کا اظہار کر دیا۔تفصیل کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر عوامی شکایات کے ازالے کے لیے پاکستان سٹیزن پورٹل کی سہولت دی گئی مگر واسا کے شعبہ او اینڈ ایم کی جانب سے سٹیزن پورٹل کی شکایات پر عمل درآمد میں مبینہ کوتاہی کی جارہی ہے ،شکایات کے ازالے کے بعد عوام نے غیر مطمئن ہونے کا فیڈ بیک دے دیا۔ایک رپورٹ کے مطابق واسا کو پورٹل پر سیوریج اور واٹر سپلائی سے متعلق 12 ہزار 173 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے واسا نے 11 ہزار 231 پر عمل درآمد کیا جبکہ صرف 3 ہزار 182 لوگوں نے شکایات کے ازالے پر مطمئن ہونے کا اظہار کیا،8 ہزار 49 شکایات کنندگان نے غیر مطمئن ہونے کا فیڈ بیک دیا۔واسا داتا گنج بخش ٹاؤن کی کارکردگی سب سے ناقص رہی جس کے متعلق صرف 33 فیصد شکایت کنندگان نے مطمئن ہونے کا فیڈ بیک دیا۔اسی طرح گلبرگ ٹاؤن اور عزیز بھٹی واہگہ ٹاؤن میں شکایات پر 43 فیصد ،نشتر ٹاؤن 38 ، شالیمار ٹاؤن 46 ، اقبال ٹاؤن 36 ، راوی ٹاؤن 54 اور جوبلی ٹاؤن میں 35 فیصد شکایت کنندگان نے اطمینان کا اظہار کیا۔ پورٹل پر موصول 942 شکایات کا ابھی تک ازالہ نہیں ہوسکا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں