تازہ ترین

سٹی میراتھن 12جنوری کو ہوگی،رجسٹریشن کا آغاز

سٹی-میراتھن-12جنوری-کو-ہوگی،رجسٹریشن-کا-آغاز

میراتھن صبح نو بجے معین خان اکیڈمی سے شروع ہوگی،فاصلہ دس کلو میٹر رکھا گیا ہے عمر رسیدہ اور خصوصی افراد کیلئے اسپیشل کیٹیگریز بھی رکھی گئی ہیں،کمشنر افتخار شالوانی کراچی: دوسری کمشنر کراچی سٹی میراتھن 12 جنوری کو ہوگی۔ میراتھن کے انعقا د سے کراچی میں امن کو مستحکم کر نے کی حکومتی کوششیں موثر ہوں گی اور ملک اور ملک سے باہر کراچی کا اچھا اور مثبت امیج قائم ہو گا ۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے منگل کو اپنے دفتر میں ایک پریس کانفرنس میں سٹی میراتھن2020 کا اعلان کیا اور تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سٹی میراتھن کے لئے رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے جو میراتھن کے انعقاد کے روز صبح آٹھ بجے تک جاری رہے گی ۔کمشنر کراچی کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے ۔ جبکہ موقع پر بھی میرا تھن کے آغاز سے قبل صبح آٹھ بجے تک رجسٹریشن کرائی جاسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ میراتھن کا فاصلہ دس کلو میٹر رکھا گیا ہے ، میراتھن کا آغاز صبح نو بجے معین خان اکیڈمی سے ہوگا جو مختلف راستوں سے گزر کر واپس معین خان اکیڈمی ڈیفنس پر اختتام پذیر ہوگی۔کمشنر نے میراتھن کے لئے کیٹیگریز کا اعلان کر تے ہوئے بتایا کہ میراتھن مین تین کیٹیگریز میں رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے۔ انڈر 19، انڈر 30 اور 30 سال سے زائد عمر کی کیٹیگریز میں رنرز حصہ لے سکیں گے، خصوصی افراد اور عمررسیدہ افرادکے لئے اسپیشل کیٹیگریز کا اعلان بھی کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ سٹی میراتھن2020 میں پہلی سے دسویں پوزیشن حاصل کر نے والے ایتھلیٹس کو انعامات دیے جائیں گے

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں