تازہ ترین

سٹی پولیس آفیسر ملتان کی سربراہی میں کانفرنس کا انعقاد

سٹی-پولیس-آفیسر-ملتان-کی-سربراہی-میں-کانفرنس-کا-انعقاد

پولیس افسران کے بچوں کے تعلیمی وظائف کیلئے 74 لاکھ سے زائد کے چیک تقسیم ملتان: سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک کی سربراہی میں پولیس لائنز ملتان میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔کانفرنس کے دوران تفتیشی افسران کو تفتیش کی مد میں ہونے والے اخراجات سے متعلق 4 لاکھ سے زائد مالیت کے چیک تقسیم کئے گئے ۔جبکہ پولیس افسران کے بچوں کے تعلیمی وظائف کے لئے 74 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے چیک تقسیم کئے گئے ۔سی پی او ملتان نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران کے تفتیش سے متعلق تمام اخراجات بروقت مہیا کئے جا رہے ہیں۔اس کے علاوہ پولیس افسران کی ویلفیئر اور بچوں کے تعلیمی وظائف ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔سی پی او ملتان نے پولیس افسران سے کہا کہ اپنی ڈیوٹی محنت، ایمانداری اور نیک نیتی سے سر انجام دیں۔تفتیش کے معیار کو بہتر بنائیں۔ دوران ڈیوٹی شہریوں کے ساتھ عزت سے پیش آئیں، ان کے مسائل توجہ سے سنیں اور میرٹ پر حل کریں۔کرپشن سے اجتناب کریں ،کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔کانفرنس کے دوران سی پی او ملتان نے پولیس افسران کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے احکامات دئیے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں