تازہ ترین

سپریم کورٹ سانحہ پکا قلعہ کا نوٹس لے ،سلیم حیدر

سپریم-کورٹ-سانحہ-پکا-قلعہ-کا-نوٹس-لے-،سلیم-حیدر

کراچی : سپریم کورٹ اس واقعہ کا نوٹس لے اور اس میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کرے۔ وہ سانحہ پکاقلعہ حیدرآباد کے شہدا کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ پکاقلعہ میں اس وقت کی پیپلزپارٹی حکومت نے پولیس کی وردی میں ملبوس دہشت گردوں کے ذریعے حیدرآباد کے گنجان آباد علاقوں پر چڑھائی کرائی جس کے نتیجے میں درجنوں مہاجر نوجوان شہید ہوئے ، پولیس نے گھروں میں گھس کر لوٹ مار کی، خواتین اور بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا لیکن آج تک متاثرین کو انصاف نہیں ملا ، حکومتیں تبدیل ہوتی رہیں لیکن سانحہ پکا قلعہ حیدرآباد کے قاتل آزاد ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے اس سانحے کی نہ تو کوئی انکوائری رپورٹ منظرعام پر آئی اور نہ ہی ملوث دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو سزا دی گئی جس کے باعث اس طرح کے سانحات کا سلسلہ برسوں سے جاری و ساری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس ملک میں دو معیار ہیں مہاجروں کیلئے الگ قانون ہے اور غیر مہاجروں کیلئے الگ قانون ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں