تازہ ترین

سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

سپریم-کورٹ-نے-آرمی-چیف-کی-مدت-ملازمت-میں-توسیع-کا-نوٹیفکیشن-معطل-کر-دیا

اسلام آباد (9 نیوز) سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن معطل کردیا،عدالت عظمیٰ نے آرمی چیف اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ آج ہاتھ سے لکھی ہوئی ایک متفرق درخواست موصول ہوئی ،جس میں درخواست واپس لینے کی استدعا کی گئی لیکن اس کے ساتھ کوئی بیان حلفی جمع نہیں کرایا گیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ صرف صدر پاکستان ہی آرمی چیف کی مدت میں توسیع کر سکتے ہیں،جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ایسالگتا ہے نئی تقرری ہے توسیع نہیں ۔اٹارنی جنرل پاکستان نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع صدر کی منظوری کے بعد کی گئی۔ سپریم کورٹ نے آرمی چیف کےخلاف درخواست کوازخودنوٹس میں تبدیل کردیا،سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کانوٹیفکیشن معطل کردیا،عدالت عظمیٰ نے آرمی چیف ،وزارت دفاع اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیئے اور سماعت کل تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ حکومت نے جنرل قمر باجوہ کی مدت ملازمت میں3سال کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں