چونگی نمبر 9 سے کچہری چوک تک سڑک اور ڈی سی آفس کی سٹر لائزیشن کی گئی ملتان: ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر کی سڑکوں اور عوامی مقامات کو جراثیم سے پاک کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ناصر شہزاد ڈوگر نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر کمپنی نے 20سپرے مشینیں خرید لی ہیں،اہم شاہراہوں اور مقامات کی سٹر لائزیشن کے لئے ڈس انفیکشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ،انہوں نے کہا کہ ڈس انفیکشن ٹیم 50 ورکرز پر مشتمل ہے ، سپرے مشینوں کے ذریعے دفاتر، کورٹس اور دیگر اہم عمارتوں میں جراثیم کا خاتمہ کیا جائے گا، ناصر شہزاد ڈوگرنے کہا کہ اہم چوراہوں، بس سٹاپس، بینک اور یوٹیلیٹی سٹور میں جراثیم کش سپرے کیا جائے گا، کمپنی نے گھنٹہ گھر چوک کی تمام سڑکوں کو جراثیم کش پانی سے دھو کر مہم کا آغاز کر دیا ہے ، دھلائی میں دو سپرنکلنگ ٹینکرز نے بھی حصہ لیا، ناصر شہزاد ڈوگر نے کہا کہ چونگی نمبر 9 سے کچہری چوک تک سڑک اور ڈی سی آفس کی سٹر لائزیشن بھی کی گئی ہے ۔آج بوسن روڈ کی سروس سڑکوں کو جراثیم کا خاتمہ کرنیوالے پانی سے دھویا جائے گا ۔