تازہ ترین

سکلز ایڈوائزری فورم کا اجلاس،الحمرا میں قومی تصویری نمائش

سکلز-ایڈوائزری-فورم-کا-اجلاس،الحمرا-میں-قومی-تصویری-نمائش

معاشرے میں ہنر مندوں کی قدر نہیں کی جاتی:صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال لاہور : مقامی ہوٹل میں پنجاب سکلز ایڈوائزری فورم 2019 کا سالانہ اجلاس ہوا ،صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور بریفنگ لی۔انہوں نے کہا ہمارے معاشرے میں ہنر مندوں کی قدر نہیں کی جاتی اگر وہ یورپ میں ہوں تو امیر ترین لوگ بن جائیں، طلبہ کو ایسی فنی تعلیم دی جا رہی ہے جس کی ضرورت ہی نہیں ،گھریلو انڈسٹری پر توجہ ہی نہیں دی گئی لیکن اب انہیں ایک لاکھ سے تین لاکھ روپے تک قرض دے رہے ہیں۔ علاوہ ازیں الحمرا آرٹس کونسل میں دوسری قومی تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھااس سے آرٹسٹ کے حوصلے بلند ہونگے ، آرٹ کو فروغ ملے گا،تمام پینٹنگز عالمی درجے کی ہیں۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے کہا الحمرا نے تمام مصوروں کے کام کو ایک کتابچے کی شکل میں شائع کیا ہے جس کا مقصد آرٹ اور آرٹسٹ کی حوصلہ افزائی ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں