ملتان: ملتان کے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات آج سے شروع ہوں گی جو 5جنوری تک جاری رہیں گی سکولوں میں چھٹیوں کو یقینی بنانے کےلئے محکمہ سکولز نے لالحہ عمل تیار کرلیا اس سلسلے میں ایک اجلاس گزشتہ روز ہوا جس میں سی ای او سعید احمد لنگڑیال نے کہا کہ حکومتی فیصلے کو یقنینی بنانے کےلئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں ، اے ای اوز اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام پرائیویٹ سکولوں میں بھی چھٹیاں ہوں والدین کی شکایت ہیں کہ سکول والے موسم سرما کی تعطیلات نہیں کررہےہیں لہذا تمام افسر فیلڈ میں نکلیں اور حکومتی فیصلہ کویقینی بنائیں اجلاس میں نصرت فردوس ڈی ای او ویمن ، طارق حبیب فاروقی ڈی ای او ، رانا ولایت علی ڈی ڈی ای اوسکینڈری ، فرحت شاہین اور سلطانہ اسلم رانا نے شرکت کی ۔