فیصل آباد: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی مرحلہ وار سکول کھولنے کے لیے تجاویز زیرغور ۔محکم تعلیم کی طرف سے سکول کھولنے کے لیے منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس کے مطابق ایسے ڈسٹرکٹ اور تحصیلوں میں سکول کھولے جائیں گے جہاں کورونا کے کیسز کم ہونگے ۔ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے پہلے ہائر اور پھر ہائی سیکنڈری سکولوں کو کھولا جائے گا۔ نہم جماعت سے بارہویں جماعت کے طلبا کو تین روز کے لیے سکول میں بلایا جائے گا۔ بچوں کی کلاسز صبح کے وقت ، آفٹر نون اور شام کے اوقات میں کروائی جائیں گی۔ سکول کھولنے سے پہلے اساتذہ اور والدہ کی کمیٹی کو ٹریننگ دی جائے گی۔ اساتذہ ، طلبا کی روزانہ کی بنیاد پر سکریننگ اور بخار کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔بخار میں مبتلا بچوں اور اساتذہ کو چھٹی دے دی جائے گی۔ سکولوں میں پہلی سے پانچویں تک کے بچوں کا ہفتہ میں دو دن سکول لگے گا۔ چھٹی تا آٹھویں جماعت کے لیے تین دن سکول لگے گا۔ باقی دن بچے تعلیمی چینل سے گھر پر تعلیم حاصل کریں گے ۔ جن علاقوں میں کیبل کی سہولت نہیں ہے وہاں بچوں کو موبائل کے ذریعے پڑھایا جائے گا۔ بچوں کو پڑھاتے وقت اساتذہ معاشرتی فاصلے کا خاص خیال رکھیں گے ۔ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اساتذہ کو کورونا سے بچائو کے لیے تربیت دی جائے گی۔ سکولوں میں ماسک، سینیٹائزر ،سوپ اور تھرمامیٹر لازمی دستیاب ہونا چاہیے ۔