تازہ ترین

سکول کھولنے کیلئے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کاآغاز

سکول-کھولنے-کیلئے-سٹیک-ہولڈرز-سے-مشاورت-کاآغاز

لاہور: محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سکول کھولنے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا آغاز کردیا۔ جبکہ محکمہ نے سکول کھولنے کے لیے مختلف تجاویز بھی مرتب کر لیں ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے سکولوں کو کھولنے کے حوالے سے کام شروع کردیا گیا ہے اس حوالے سے مشاورت شروع کردی گئی ہے ۔محکمہ کی جانب سے تمام سٹیک ہولڈرز کو مختلف آپشن دیے گئے ہیں ۔پہلے ایسے ڈسٹرکٹ اور تحصیلوں میں سکول کھولے جائیں گے جہاں کورونا کے کیس کم ہونگے۔اس سلسلہ میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے پہلے ہائر اور ہائی سیکنڈری سکولوں کو کھولنے کی تجویز ہے ۔ نہم جماعت سے بارہویں جماعت کے طلباء کو 3 روز سکولوں میں بلایا جائے گا۔معاشرتی فاصلہ قائم رکھنے کیلئے بچوں کی کلاسسز صبح کے وقت ، آفٹرنون اور شام کے اوقات میں کرائی جائیں گی۔سکول کھولنے سے قبل اساتذہ اور پیرنٹس کمیٹی کو ٹریننگ دی جائے گی۔اساتذہ ، طلباء کی روزانہ کی بنیاد پر سکرینگ اور بخار کا ریکارڈ رکھاجائے گا ۔بخار میں مبتلا بچوں اور اساتذہ کو چھٹی دی جائے گی۔پہلے سے پانچویں جماعت کے بچوں کا ہفتہ میں دو دن سکول لگے گا۔چھٹی،ساتویں اور آٹھویں جماعت کا تین دن سکول لگے گا۔باقی دن بچے تعلیم گھر چینل سے گھر پر ہوم ورک اور پڑھائی کریں گے۔ جن علاقوں میں کیبل کی سہولت نہیں وہاں موبائل وین کے زریعہ بچوں کو پڑھایا جائے گا۔موبائل وین پر مختلف علاقوں میں بچوں کو پڑھاتے وقت اساتذہ معاشرتی فاصلہ کا خاص خیال رکھیں گے۔ سکولوں میں ماسک ، سنیٹائزر،سوپ اورتھرمامیٹر لازمی دستیاب ہونا چاہیے

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں