تازہ ترین

سکیورٹی:49مساجد اے ،114بی اور 1820سی کیٹیگری قرار

سکیورٹی:49مساجد-اے-،114بی-اور-1820سی-کیٹیگری-قرار

ملتان : ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان کی ہدایت پر ریجن پولیس نے رمضان المبارک کے سلسلے میں سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے ۔ پلان کے مطابق سکیورٹی کے حوالے سے ملتان ریجن کی 49 مساجد کیٹگری اے ،114 بی اور 1820مساجد سی کیٹیگری قرار دی گئی ہیں جہاں عبادات کے دوران سخت سکیورٹی اور کورونا سے حفاظتی انتظامات کئے جائیں گے ۔ اس سلسلے میں آر پی او وسیم احمد خان نے کہا کہ امام بارگاہوں سمیت مختلف مسالک کی عبادت گاہوں کی بھی سکیورٹی ریڈ الرٹ رکھی جائے گی۔پولیس کی جانب سے شہریوں کی جانوں کے تحفظ کیلئے رمضان المبارک میں کوروناکے خلاف بھرپور حفاظتی انتظامات یقینی بنائے جائیں گے ۔آر پی او نے اپیل کی کہ عوام ماہ رمضان میں مساجد میں مناسب فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے مذہبی فرائض ادا کریں۔گھروں میں عبادات کیلئے تمام مسالک کے علماء کرام نے ہنگامی صورتحال میں گھر تک محدود رہنے کو جائز قرار دیا ہے ۔علماء کرام کے اس پیغام کو عام کرنے کیلئے پولیس حکام ماہ رمضان میں بھرپور آگاہی مہم چلائے گی۔آر پی او کا کہنا تھا کہ مساجد کے منتظمین مساجد اورامام بارگاہوں سے قالین اور دریاں ہٹائیں اور فرش پر نماز پڑھی جائے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں