سیالکوٹ میں کرونا وائرس سے متاثرہ 5 علاقوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کوتعینات کرکے رکاوٹیں لگادی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلع سیالکوٹ کے 5 علاقوں کو سیل کردیا گیا ہے جن میں ڈسکہ مین بازار،بجلی محلہ،کینٹ وارڈ نمبر6،محمد پورہ اور فتح گڑھ شامل ہیں۔ ضلع بھر میں دفعہ 144 بھ، نافذ کردی گئی ہے۔ماسک نہ پہننے پرشہریوں کے خلاف کاروائی بھی کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں کرونا سے زیادہ متاثر ہونے والےعلاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن جاری ہے اورمارکٹیں بند ہيں۔ صرف ضروری کام کے ليےايک گھر کے ايک فرد کوہی باہر جانے کی اجازت ہے۔