کراچی: سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کو بڑا ریلیف مل گیا ، سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ الیکشن کےلئے اہل قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ الیکشن کے لئےاہل قرار دیتے ہوئےالیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا ہے۔ فیصلے سے قبل سیف اللہ ابڑو کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کےموکل ٹیکنوکریٹ کی تعریف پر پورا اترتے ہیں، ان کے کیخلاف کسی امیدوار نے درخواست دائر نہیں کی تھی۔ اس سے قبل الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑو کے ٹیکنوکریٹ کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے انہیں سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا تھا۔