تازہ ترین

سیلاب سے بچاؤ کیلئے 1122کی مشقیں قابل تحسین عمل:ڈی سی

سیلاب-سے-بچاؤ-کیلئے-1122کی-مشقیں-قابل-تحسین-عمل:ڈی-سی

مظفرگڑھ،کوٹ ادو(ڈسٹر کٹ رپورٹر،سٹی رپورٹر،نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ مظفرگڑھ دو دریاؤں کے درمیان واقع ہے جس کی وجہ سے اس کو ہر سال سیلاب کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے سیلاب سے اور اس بچاؤ کے نمٹنے کے لئے اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر ممکن اقدامات کرتے ہیں۔ سیلاب کے دوران ریسکیو 1122کے افسران اور جوان اپنے فرائض ذمہ داری سے ادا کرتے ہیں، سیلاب سے قبل سیلاب سے بچاؤ اور اس سے نمٹنے کے لئے ریسکیو 1122کی مشقیں ایک قابل تحسین عمل ہے ، اس سے نہ صرف تیاری کا پتا چلتا ہے بلکہ مشقوں کے دوران اپنے کمی اور کمزوریوں کا بھی اندازہ ہوجاتا ہے اور پھر ان کمزوریوں کو بروقت دور کرلیا جاتا ہے یہ بات انہوں نے دریائے چناب پر ریسکیو1122کے زیر اہتمام سیلاب سے بچاؤ اور اس سے نمٹنے کیلئے کی گئی فرضی مشقوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہا، انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ارشادالحق کی قیادت میں ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی کارکردگی قابل ستائش ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں