وفاقی وزیر سے عامر ابراہیم کی ملاقات ، آئی ٹی معاملات پر بات چیت کی گئی اسلام آباد: وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈٹیلی کمیونیکیشن امین الحق نے کہا کہ سیلولر موبائل آپریٹرز کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔ ان خیالات کااظہا ر انہوں نے موبائل کمپنی کے سی ای او عامر ابراہیم سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیر نے عامر ابراہیم سے ملاقات میں ٹیلی کمیونیکیشن، ڈیجٹلائزیشن سپیکٹرم ایلوکیشن اور براڈ بینڈ کے متعلق معاملات پر بات چیت کی ۔ کمپنی کے سی ای او نے کہا کہ ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے سے کنزیومر کو ریلیف ملے گا۔ وفاقی وزیر نے سیلولر موبائل آپریٹرز کے ایشوز کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔