تازہ ترین

سینٹرل جیل میں کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب کاانعقاد

سینٹرل-جیل-میں-کرسمس-کیک-کاٹنے-کی-تقریب-کاانعقاد

مہذب قومیں خوشیوں کے تہوارمل جل کر مناتی ہیں :ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج یوسف اوجلہ فیصل آباد: سینٹرل جیل میں کرسمس کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یوسف اوجلہ مہمان خصوصی تھے جبکہ سینئر سول جج کریمنل ڈویژن محمد شہباز حجازی،سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل نور حسن بگھیلہ کے علاوہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس اوردیگر جیل افسربھی موجود تھے جنہوں نے جیل میں واقع سینٹ ڈومینک چرچ میں مسیحی قیدیوں کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مسیحی قیدیوں کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مہذب قومیں خوشیوں کے تہوارمل جل کر مناتی ہیں جن کی بدولت قومی رشتے اور حب الوطنی کے جذبات مضبوط ہوتے ہیں۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ودیگر نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یوم ولادت پر ان کی لازوال خدمات کو سلام پیش کیا اور کہا کہ قائداعظم برصغیر کے عظیم لیڈر تھے جن کی سیاسی بصیرت اورجدوجہد سے آزاد مملکت پاکستان کا وجود عمل میں آیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں