تازہ ترین

سینٹرل جیل کا قیدی سول اسپتال میں دوران علاج چل بسا

سینٹرل-جیل-کا-قیدی-سول-اسپتال-میں-دوران-علاج-چل-بسا

کراچی : پولیس کے مبینہ تشدد سے ایک اور شخص جاں بحق ہو گیا،پولیس نے تردید تردید کی ہے،تفصیلات کے مطابق حسین آباد کا رہائشی نعمان عرف نومی ولد عبدالقادرجسے عزیزآباد پولیس نے 17نومبر کو شراب رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا دوران علاج سول اسپتال میں دم توڑ گیا، متوفی کے والد اور والدہ کے مطابق عزیز آباد تھانے کا افسرشہزاد تھانے میں نعمان پر تشدد کرتا رہا اور انہوں نے تشدد سے روکنے کے لیئے اسےتین ہزار روپے دیئے،اہلخانہ کے مطابق 18نومبر کو نعمان کو عدالت میں پیش گیا گیا جس کے بعد اسے جیل منتقل کیا گیا،جیل اہلکاروں نے بھی اس پر تشدد کیا اور ہم سے20ہزار روپے طلب کیئے بعد ازاں ہم نے انھیں5ہزار روپے دیئے ،18نومبر کی شب نعمان کو تشویشناک حالت سینٹرل جیل کے اسپتال منتقل کیا گیا اورحالت نہ سنبھلنے پر جمعرات21نومبر کو جیل انتظامیہ نے سول اسپتال منتقل کیا جہاں اتوار کی صبح چھ بجے نعمان دوران علاج چل بسا، دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نعمان عرف نومی ولد عبدالقادر 8جنوری2019 کو گرفتار ہوا جسکے قبضے سے 24 بوتل شراب غیر قانونی برآمد ہوئی تھیں ، 19جنوری کو ملزم نعمان کو عدالت کے حکم پر جیل بھیجا گیا جس کا چالان عدالت کو ترسیل کیا گیا،اس کا مقدمہ تھانہ عزیزآباد میں درج ہے، پولیس کے مطابق ملزم نعمان عرف نومی ولد عبدالقادر ایک بار پھر 17نومبر کو گرفتار ہوا اوراسکے قبضہ سے 23 بوتل شراب غیر قانونی اور 17کین بئیر کے برآمد ہوئے جس کو تفتیشی افسر نے 18نومبر2019کو عدالتی حکم پرسینٹرل جیل میں جمع کرایا ،پولیس کے مطابق کبھی بھی جیل انتظامیہ کسی بیمار یا تشدد زدہ ملزم کو بغیر میڈیکل کے جیل کی گنتی میں شامل نہیں کرتی اور نہ ہی وصول کرتی ہے، مقدمہ 173ض ف بغرض منظوری چالان کے مراحل میں ہے،پولیس کے مطابق ملزم نعمان عرف نومی چونکہ انتہائی شراب نوشی کا بھی عادی ہے ملزم عدالتی حکم پر زیر ضمانت تھا اور کسی نجی ہسپتال میں زیر علاج اور رضائے الٰہی سے فوت ہوا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں