تازہ ترین

سینٹری ورکرز مرکزی شاہراہ تک محدود، بازاروں میں گندگی کے ڈھیر

سینٹری-ورکرز-مرکزی-شاہراہ-تک-محدود،-بازاروں-میں-گندگی-کے-ڈھیر

ملتان :عید کے پہلے روز ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سینٹری ورکرز صفائی کے ساتھ ساتھ عیدی جمع کرتے رہے جبکہ عید کے دوسرے ، تیسرے اور چوتھے روز سینٹری ورکرز ڈیوٹیوں سے مکمل طور پر غائب ہوگئے، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ نے ضلعی انتظامیہ کو سب اچھا کی رپورٹ دینے کیلئے بوسن روڈ، ائر پورٹ روڈ، خانیوال روڈ نشتر روڈ اور گھنٹہ گھر چوک چمکا دیئے جبکہ دوسری طرف ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ کی غفلت اور چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث گلیوں اور بازاروں میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے، عید کی تعطیل کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد گھروں میں ہونے کے باوجود صفائی کا انتظامیہ بہتر نہیں بنایا جاسکا ہے، دوسری طرف ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلز کے مطابق ملتان میں صفائی وستھرائی زوروں پر ہے اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ورکرز 96 گھنٹوں سے شاہراہوں کی صفائی اور چھڑکاو میں مصروف ہیں اورکمپنی کا تمام آپریشنل سٹاف شفٹوں میں تعینات ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں