پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید کی والدہ آج صبح اسلام آباد میں انتقال کر گئیں۔ سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین فیصل جاوید کی والدہ کی نمازِ جنازہ آج اسلام آباد میں ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے چیف آرگنائزر نے فیصل جاوید کی والدہ کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں فیصل جاوید اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ https://twitter.com/FaisalJavedKhan/status/1258560422317301762 والدہ کے انتقال پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر فیصل جاوید کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہنا ہے کہ ’’اللّٰہ تعالیٰ کی مرضی کے خلاف کچھ بھی نہیں ہوسکتا‘‘۔