اسلام آباد: چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے ووٹنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل ہال سے خفیہ کیمرے اور ایک ڈیوائس بر آمد ہوئی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر اور ن لیگی رہنما مصدق ملک نے پولنگ بوتھ کے اوپر سے کیمرہ اتارا۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے خفیہ کیمرے کی تصویر سوشل میڈیاپرشیئر کی۔ شازی مری نے بھی کہا کہ سینیٹ ہال سے کیمرہ برآمد ہوا ہے۔ انہوں نے کہا سیکرٹری سینیٹ نے کیوں ایسے وقت پر دروازے کھولنے کی اجازت دی۔ منظم کارروائی کے تحت الیکشن چوری کا پلان کیا گیا۔ مشاورت کے بعد فیصلہ لیں گے کہ معاملہ پولیس کے حوالے کیا جائے یا سینیٹرز کی کمیٹی بنائی جائے مصطفی نواز کھوکھر شازیہ مری نے کہا جہاں ووٹ کاسٹ کیا جانا تھا وہاں سے کیمرہ برآمد ہوا ہے اور ہم پی ڈی ایم ارکان کو کیمرہ برآمدگی سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ ہال میں ووٹنگ کی جگہ پر کیمرہ نصب کیا گیا تھا۔ ن لیگی رہنمامصدق ملک نے پولنگ بوتھ میں لگی خفیہ ڈیوائس کی تصویر شیئر کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ پولنگ بوتھ میں ایک اور چھپی ہوئی ڈیوائس ملی ہے۔ سینیٹر رضا ربانی نے اجلاس شروع ہونے پر کہا کہ کیمرہ لگانا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا یہ آئین کی خلاف ورزی ہے کہ انتخابات کے لیے ایوان میں کیمرے لگائے گئے ہیں۔ پریذائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ نے ہدایت کی کہ پورے ہال کو دوبارہ چیک کر کے پولنگ بوتھ نیا بنایا جائے۔