تازہ ترین

سیوریج لائنوں کی صفائی مہم میں مزید تیزی کی ہدایت

سیوریج-لائنوں-کی-صفائی-مہم-میں-مزید-تیزی-کی-ہدایت

ملتان: واسا انتظامیہ نے خصوصی مہم کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کا مسئلہ حل کر دیا ، جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب مختلف علاقوں میں خصوصی ڈی سلٹنگ ٹیموں نے اپنی اپنی حدود میں رپورٹ کے مطابق نیو ملتان سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے حافظ جمال روڈ،داؤد جہانیاں ممتاز آبادسیوریج سب ڈویژن کی طرف سے شاھین آباد،سمن آباد، شریف پورا گلی نمبر 8 اور 13، بلال نگر ،ولایت آباد سیوریج سب ڈویژن نے عباس پورہ قاسم پور سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے مجتبیٰ کینال، سوئی گیس روڈ گارڈن ٹاون سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے،عسکریہ بائی پاس، سعید کالونی ،بستی خداد حسن پروانہ سیورج سب ڈویژن نے خواجہ کالونی، فرنیچر مارکیٹ، کسی روڈ ، گلگشت سب ڈویژن نے دیوان کا باغ طارق آباد ،ماڈل ٹاون سی بلاک عید گاہ سیوریج سب ڈویژن نے محمدی محلہ، چاہ کوڑے والا حسن آباد کے علاقوں میں درجنوں مین ہولز کی صفائی کرنے سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی جس پر ایم ڈی واسا راؤ محمد قاسم نےتمام ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج کو اپنی اپنی حدود میں سیوریج لائنوں کی صفائی مہم میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں