تازہ ترین

سیوریج پانی کو ٹریٹ کرکے باغات کیلئے استعمال کر رہے ہیں، ریحان ہاشمی

سیوریج-پانی-کو-ٹریٹ-کرکے-باغات-کیلئے-استعمال-کر-رہے-ہیں،-ریحان-ہاشمی

کراچی: چئیرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ سیوریج پانی کو ٹریٹ کرکے باغات و سبزے کے لیے استعمال کر رہے ہیں جو انتہائ مفید رہا ہے انہوں نےبلدیہ وسطی کے مختلف پارکس کا دورہ کیا اور پارکس میں جاری تزئین و آرائش اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا. اس موقع پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید عباس جعفری اور متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے،ریحان ہاشمی نے پارکس میں پودے بھی لگائے اور باغات سے متعلق دیگر امور کا بھی جائزہ لیا. انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کی ہریالی کی بحالی اور اس میں اضافہ ہمارا اہم ترین مقصد ہے, اس سے قبل جہاں بھی پودے لگائے جاتے تھے وہ مناسب دیکھ بھال نہ ہونے باعث وہ تباہ ہوجاتے تھے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں