تازہ ترین

سی پیک کے خلاف سازشیں کامیاب نہیں ہونےدینگے،گورنر

سی-پیک-کے-خلاف-سازشیں-کامیاب-نہیں-ہونےدینگے،گورنر

لاہور: گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ سی پیک کیخلاف سازشیں کر نیوالے پاکستانی ترقی کے دشمن ہیں انکو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔پاک چین دوستی آج بھی چٹان سے زیادہ مضبوط ہے۔ وہ گور نر ہاؤس لاہور میں حامد زمان، شیراز چیمہ،شعیب سلمان،میاں وحید اور عاصمہ باجو ہ سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع سے آنیوالے15سے زائد وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور سی پیک کے دوسرے مرحلے سے نہ صرف پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار تیز ہوگی بلکہ اکنامک زون سے لاکھوں افراد کو نوکر یاں بھی ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف نے ہمیشہ اصولوں اور نظر یہ کی سیاست کی ہے اور آئندہ بھی اسی مشن پر گامزن رہے گی اور پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنایا جائیگا۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیاجائے جسکے لیے وفاقی اور پنجاب حکومت نے احساس پروگرام اور صحت ہیلتھ کارڈ جیسے منصوبے شروع کیے ہیں اور اب نوجوانوں کیلئے یوتھ کارڈ پروگرام بھی تحر یک انصاف کا نوجوانوں کو مضبوط کر نے کے وعدے کی تکمیل ہوگی۔ اُنہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کر نے کیلئے پنجاب میں تاریخی بلدیاتی نظام لیکر آئی ہے ۔گور نر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت بہت سے چیلنجز درپیش ہیں مگر مجھے یقین ہے کہ وزیر اعظم عمران خان جس نیک نیتی اور ایماندار کیساتھ کام کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک کو آگے بڑھنے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی آنیوالا ہر دن پاکستان میں ترقی اور خوشحال لیکر آرہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو عوام 2018کے عام انتخابات میں مستر دکر چکی ہے اب بھی اپوزیشن اپنے عزائم میں ناکام ہوگی کیونکہ عوام اپوزیشن نہیں تحر یک انصاف کیساتھ کھڑے ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں